لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد کراچی پہنچ گیا ہے ۔ ی بی کے مطابق آسٹریلوی وفد کراچی کے بعد راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کرے گا جہاں سیکیورٹی، لاجسٹک اور کوویڈ صورتحال کاجائزہ لے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم مارچ میں تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔پاکستان کے دورہ کے بعد مہمان سیکورٹی وفد اپنی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا ۔ 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔