لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اعتراف کیاہے کہ آسٹریلیا نے تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی، ہم کسی بھی شعبے میں توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے ۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ملک کو ٹف ٹائم دینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم زیادہ تجربہ کار اور ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو آسٹریلوی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچوں میں بابر اعظم اور افتخار احمد نے بہتر پر فارم کیا۔