ٹورانٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سالانہ موٹر سائیکل شو 2019کا انعقاد کیا گیا جس میں500سے زائدچمچماتی بائیکس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔مقامی کنونشن سینٹر میںمنعقد ہ شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت سکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگرایونٹ کا حصہ بنائی گئیں جن کے علاوہ سمارٹ بائیک ہیلمٹس ، گلوز، گلاسسزاور کِی چینزبھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔اس شو میں کینیڈا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس پیش کیں جبکہ پرانی بائیکس کو بھی نئی جدت کیساتھ متعارف کروایا گیا۔