لاہور( سپورٹس رپورٹر) کورونا کے باعث ملتوی ہونیوالا دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ 23 جولائی سے 8 اگست 2021ء کو ہوگا۔ پاکستان کے صرف 5 اتھلیٹس نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ان میں ارشد ندیم جیولین تھرو اتھلیٹکس، عثمان خان ایکوئسٹرین جبکہ غلام مصطفیٰ بشیر، محمدخلیل اختر اور گلفام جوزف شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔