ہوانا(نیٹ نیوز)کیوبا میں حزب اختلاف کے فنکاروں کی تحریک’’سان اسیدرو‘‘ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاریاں اس تحریک کے ہوانا میں قائم دفتر پر مارے جانے چھاپے کے دوران ہوئیں۔ ان میں سے کچھ حال ہی میں گرفتار شدہ موسیقار کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پرتھے ۔ ہوانا میں ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے سے سان اسیدرو تحریک کے 14 افراد شہر کے مرکز میں جمع ہیں۔