نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی اور خاندانوں کو ایک دوسرے سے جُدا کرنے کے خلاف مختلف تنظیمیں اور چرچ انتظامیہ جُداگانہ طریقے سے احتجاجی تحریک شروع کئے ہوئے ہیں، ایک جنگلے میں آسمانی کتاب تورات کو رکھا دکھایا گیا ہے کیلیفورنیا چرچ کے پاسٹر کیرن کلارک کا کہنا ہے کہ عیسائی مذہب میں خاندانوں کو جُدا کرنے کا فعل بہت گھٹیا سمجھا جاتا ہے صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیاں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہیں صدر ٹرمپ سے خدا خوش نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ روز بروز مختلف شکنجوں میں جکڑے جا رہے ہیں انہوں نے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کو آئینہ دکھانے کے لیئے عیسائیوں کی عبادت گاہوں کے باہر بڑے بڑے جیل نما جنگلے نصب کر کے ہم انہیں بتا رہے ہیں کہ وہ اُن حدوں کو پار نہ کریں کہ کہیں خدا ان پر عذاب نہ نازل کر دے ۔