لاہور (اپنے خبر نگار سے ) چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کی کامیابی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہو گا اور ہم انہیں ان کا جائز حق دیں گے ۔ وہ 157اساتذہ کی پرموشن آڈرز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ٹیوٹا کے 141اساتذہ کو گریڈ 14سے گریڈ 17میں ترقی دی گئی جبکہ 16اساتذہ کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ترقی دی گئی ۔تقریب میں 66فاونڈیشن کی جانب سے ٹیوٹا کے دو سو طلباء کو سکالر شپس بھی تقسیم کئے گئے ۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا کا نیا وژن دو حصوں پر مشتمل ہے ایک ڈیمانڈ ڈریون کورسز اور دوسرا اپنے طلباء کے معاشی طور اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لئے مواقع پیدا کرنا ۔اور یہ سب اساتذہ کے بغیر ممکن نہیں ۔ہم جہاں اپنی لیبز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں وہاں ہم اپنے اساتذہ کو بھی اپ گریڈ کریں گے ۔پروموشن کا سلسلہ یہاں کئی سالوں سے رکا ہواتھا جو ہم شروع کیا اور پچھلے تین ماہ میں دو سو اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیچرز ٹریننگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔تقریب سے سی او او ٹیوٹا ا ختر عباس بھروانہ سی ای او 66 فاؤنڈیشن نوید افراز, کرنل ر بشیر اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا ۔