کراچی (کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان اور صدر نسیم اختر نے نکاٹی کے مطالبے پر کے الیکٹرک کی جانب سے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ(آئی ایس پی اے ) چارجز کے بغیر بجلی بلوں کی ادائیگی کی اجازت دینے کا خیرمقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 10اپریل2020 تک بڑھانے کی درخواست کی ہے ۔کیپٹن معیز اور نسیم اختر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نکاٹی کی جانب سے چند روز پہلے کے الیکٹرک کو ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس میں آئی ایس پی اے چارجز کوغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور آئی ایس پی اے کی مد میں 3سال کے یکمشت بلز کی ادائیگی سے انکار کیا تھا تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے صرف مارچ کے بلوں میں یہ چارجز وصول نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔