اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم نے کے الیکٹرک کے معاملات پر مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں کراچی میں ظالمانہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق کل ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔اجلاس میں کے الیکٹرک بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مشاورت کی جائے گی ۔ وزیر اعظم صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کے تحفظات سنیں گے اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔