پشاور( ممتاز بنگش)قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کا ٹرن آئوٹ بعض حلقوں میں کم رہا ،حلقہ پی کے 112 اور حلقہ پی کے 107میں خواتین کے ووٹوں کی شرح 10فیصد سے کم رہی ،یوں ان حلقوں میں پوری یا بعض پولنگ سٹیشنز پر انتخاب کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے ، الیکشن کمیشن کے فارم 47کے مطابق حلقہ 107 خیبر میں 6498خواتین نے ووٹ پول کیا جبکہ وہاں خواتین کے کل ووٹوں کی تعداد 92450تھی یوں 8.8فیصد خواتین نے ووٹ پول کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق 10فیصد سے کم ووٹ پو ل ہونے پر اس حلقے یا کچھ پولنگ سٹیشنز پر انتخاب کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے ،پی کے 112شمالی وزیرستان میں سات فیصد خواتین نے ووٹ پول کیا وہاں خواتین کے کل ووٹوں کی تعداد 61313ہے جبکہ4470خواتین نے ووٹ پول کیا یوں 7فیصد ووٹ پول ہونے پر اس حلقے میں بھی مکمل یا بعض پولنگ سٹیشنز کا انتخاب کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔