لاہور(جنرل رپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے تعاون سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور فائیلنگ ریٹرنز رجسٹریشن کے بارے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر یاسمین فاطمہ ، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریوینیو لاہور سلمان نوید بٹ، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر اظہر جہانگیر سمیت فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین کمشنر بی ٹی بی زون اور ڈپٹی کمشنر آئی آر سلمان نوید بٹ نے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔