ملتان( سپیشل رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر چیئر مین بلاول بھٹو نے بیگم بیلم حسنین کھرل اور انکی والدہ بیگم نادرہ خاکوانی کی پارٹی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کی عظیم جدو جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ملاقات میں ملکی اور پارٹی تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئر مین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے کوشش کی ہے اور خواتین ہماری پارٹی میں اہم عہدوں پر بھی فائز ہیں کیونکہ خواتین کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ،پیپلز پارٹی نے سرکاری اور تنظیمی امور میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی ہے ۔اس موقع پر بیگم بیلم حسنین کھرل نے بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 27 دسمبرکو لیاقت باغ راولپنڈی کے تاریخی جلسہ عام میں خواتین بھر پور شرکت کریں گی ۔