ماسکو(ویب ڈیسک) روسی ماڈل اور انسٹاگرام سٹار اناستاسیا پوکریشک نے منفرد نظر آنے کے لیے پہلے ہونٹوں کو موٹا کیا لیکن اس کے باوجود ان کا جنون کم نہ ہوا تو انہوں نے اپنے رخسار واضح کرنے کے لیے چہرے پر خود ہی ٹیکے لگوائے جس سے گال کسی پنگ پانگ گیند کی طرح پھول کرخساروں کی ہڈیوں پر جمع ہوگئے۔اس مضحکہ خیز صورتِ گال کے باوجود وہ اپنے نئے حلئے سے بہت خوش ہیں۔ ایناستاسیا نے بتایا کہ ان کی ناک بڑی تھی جس کا تناسب ٹھیک کرنے کے لیے انہوں نے پہلے ہزاروں ڈالر خرچ کرکے اپنے ہونٹوں کو بڑا کیا تاہم ناک اب بھی ٹھیک نہ لگی۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالوور کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خود ہی ہیالورونک ایسڈ کے انجیکشن اپنے گالوں میں لگائے تاکہ رخسار نمایاں ہوجائے لیکن اس عمل سے گال اوپر کی جانب چڑھ گئے اور عجیب شکل اختیار کرگئے۔ تاہم وہ اس پر مطمئین ہیں۔’ میں اپنے ان گالوں میں مزید انجیکشن لگا کر انہیں اورواضح کرنا چاہوں گی اور یہ عمل اس وقت تک کرتی رہوں گی جب تک میرا اصل ہدف حاصل نہیں ہوجاتا،‘ ایناستاسیا نے کہا۔ لیکن اس عمل میں وہ کسی ماہر کی مدد لینے کی بجائے خود اپنے آپ پر تجربات کررہی ہیں۔اس وقت خاتون روس سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالوور کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے۔ انہوں نے یوٹیوب پر ایک ڈاکٹر کی ویڈیو دیکھ کر اپنے چہرے پر خود ہی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کیا اور بقول ان کے ، انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ایناستاسیا نے بتایا کہ وہ ’خوبصورت‘ نظر آنے کے لیے اب تک وہ اپنے ہونٹوں اور گالوں کو واضح کرنے پر دوہزار ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کرچکی ہیں۔