مکرمی !ماحولیاتی تغیرات کی بڑی وجہ آسمان پر حفاظتی تہہ میں سوراخوں کا ہونا ہے۔ چونکہ حفاظتی تہہ سورج کی شعاعوں کو براہ راست زمین پر نہیں پڑنے دیتی یہ حفاظتی تہہ قدرت کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جو نظام قدرت کے مطابق آسمان پر ایستادہ ہے۔ حفاظتی تہہ اوزون میں مختلف وجوہات کی وجہ سے جن میں حرارت کا زیادہ ہونا ہے اور یہ حرارت زمین پر ہونے والی جنگوں میں گولہ و بارود کا بے تحاشا استعمال ہے اس کے علاوہ جدید دنیا کے کاروبار چونکہ مشینی انداز میں ہو رہے ہیں اور اس میں انرجی کا استعمال ہے۔ جب مشینری چلے گی تو ظاہر ہے کہ حرارت پیدا ہو گی اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایٹمی تجربات کا تسلسل جاری ہے اور ایٹم کے مواد کا استعمال بہت زیادہ حرارت خارج کرتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ دھوئیں کی شکل میں آسمان کی طرف جاتا ہے جس کی حرارت اوزون کی تہہ برداشت نہیں کر سکتی۔ اوزون کی تہہ میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں جس کو پر کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کثیر رقم سے مصنوعی گیسوں کے ذریعے پر کروا رہا ہے ماہرین مصنوعی طریقوں سے ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن جب تک وجوہ دور نہ ہوں خطرات کم نہیں ہو سکتے۔ ( ڈاکٹر چوہدری محمد یٰسین ،فیصل آباد )