اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) کس نے مولانا فضل الرحمن پر مال لگایا، کس نے گاڑیاں دیں؟، کس نے کھانا کھلایا ؟حکومت نے جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کے معاونین اورحامیوں کے متعلق سب پتہ چلالیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کومولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں دھرنے کے مالی معاونین اور حمایتوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رپورٹ خفیہ ادارے نے تیار کی۔رپورٹ میں 16 ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔فہرست میں 6 بڑی کاروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں وزیراعظم کو فضل الرحمان کے آئندہ مارچ کے عزائم کے بارے میں بھی آگاہ کردیا گیا۔