کراچی (سپورٹس ڈیسک) ریمون ریفر کی عمدہ بولنگ نے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جا رہے انٹر سکواڈ وارم اپ میچ کے دوسرے دن کپتان جیسن ہولڈر کی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، میڈیم پیسر ریمون ریفر نے 11 گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مانچسٹر میں جیسن ہولڈر الیون نے دو وکٹوں پر 95رنز بنا لئے تھے ، تاہم ریمون ریفر کی تباہ کن بولنگ کے باعث اس کے 7 کھلاڑی 111 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ ہولڈر کی ٹیم 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔