اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )ملائیشیا،ڈنمارک کے وزرائے خارجہ، ارکان پارلیمنٹ سمیت اہم شخصیات نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ پیغامات بھیجے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین ،ڈینش وزیر خارجہ جیپی نے شاہ محمود قریشی کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر خارجہ کوٹیلی فون جلد صحت یابی کیلئے دعائیں دیں۔ ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اپنی اور والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب جبکہ مرتضیٰ محموداور جنرل (ر) محمود درانی نے بھی فون پر شاہ محمودکی خیریت دریافت کی۔دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ نے وکی پیڈیا پر شاہ محمود قریشی کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی مذمت کی ۔ ترجمان نے کہاکہ شرپسند عناصر کے افواہیں پھیلانے کی مذمت کرتے اور وزیر خارجہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔