لاہور (میاں رؤف )آ ئی جی پنجا ب پو لیس نے باربا ر’’جیل یا ترا‘‘کر نیوا لے مجر مو ں کی درجہ بندی کر نے اور منظم بنیا دوں پر ان کیخلا ف کا رروائی کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دیئے جن کے تحت پنجا ب بھر میں ان خطر نا ک مجر مو ں کیلئے اے ، بی اور سی تین درجا ت اور انکے پر فا رمہ پر مشتمل فہر ستو ں کی تیا ری شروع ہو گئی ہے ،فہر ستیں مر تب ہو نے کے بعد آ ئی جی کو رپو رٹ ارسا ل کی جا ئیگی ۔با وثوق ذرا ئع کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن مختلف حوا لو ں سے سا منے آ نیوا لی ر پو رٹ کے تنا ظر میں کیا جا رہا ہے ۔ ر پو رٹ میں نشا ندہی کی گئی ہے کہ ایک سے زا ئد با ر جیل جا کر وا پس باہر آنیوالے مجرم معظم گر وہ بنا کر معاشرے میں جرا ئم کی شر ح میں اضا فے کا سبب بن رہے ہیں ۔ جس پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں سزایافتہ مجرموں اور اشتہاریوں کے دن بدن جرائم میں ملوث ہونے پران کیخلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔ آپریشنز برانچ کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایات دی کی گئی ہیں کہ بڑے کیسزمیں جیل جانیوالے مجرم اندر ہی منظم گروہ بنالیتے ہیں اور رہائی کے بعد پھرجرائم کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اسلئے ایسے افراد پر پوری نظر رکھی جائے تاکہ شہریوں کی جان اورمال کی حفاظت کی جاسکے ۔جبکہ باربار جیل جانیوالے اور کیسز میں اشتہاری ہونیوالوں ایسے مجرموں کو کیٹیگریزمیں تقسیم کرنے کے نئے طر یقہ کا رپر عمل کیلئے پرفارمہ بھی جاری کردیاگیاہے ۔ سنگین 5کیسزجس میں ڈکیتی،اغوا،قتل،دہشتگردی سمیت دیگرجرائم شامل ہیں میں ملوث مجرموں کوA کیٹیگری۔3سنگین کیسزمیں ملوث مجرموں کوB کیٹیگری دی جائیگی جبکہ 2 کیسزمیں سزایافتہ مجرموں کو C کیٹیگری دی جائیگی۔آئی جی پنجاب نے صوبہ بھرسے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔پرفارمہ میں مجرموں کا شناختی کارڈ نمبر،پتہ،مقدمات کی تفصیل اور موجودہ سٹیٹس، گرفتار ہے یا کسی مقدمے میں اشتہاری ہے ،درج کرنیکا حکم دیا گیاہے ۔اس سے پہلے پولیس افسر اپنی کارکردگی ظاہرکرنے کیلئے ملزموں کی کیٹیگری تبدیل کرتے رہے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا طریقہ کاروضع کیا گیا ہے تاکہ ایسے افراد کی سرکوبی بھی ہوسکے اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکے ۔