مکرمی ! سی ڈی اے حکام نے ایکسپریس وے پر واقع ریور گارڈن اسلام آباد کے مکینوں کو دو دہائیوں سے قائم قبرستان سے محروم کر کے اس جگہ کو بچوں کے لیے کھیل کود کے میدان میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس پر ریور گارڈن کے مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور احتجاجاً رہائشیوں کی کمیٹی کے ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اہلیان ریور گارڈن نے وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس ، کمشنر اسلام آباد، وفاقی محتسب ،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ، چیئرمین سی ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ۔ سی ڈی اے قبرستان پر بچوں کا پارک بنانے کا ٖی غیر انسانی فیصلہ وآپس لے اور مقامی آبادی کو قبرستان سے محروم نہ کرے۔ (اختر محمود و اہلیان ریور گارڈن اسلام آباد)