ٹوکیو( آن لائن )ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 1.5 ین بڑھ کر 157.1 ین ( 1.47 ڈالر)فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کیساتھ 124.9 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج سرکاری تعطیلات کے باعث بند رہا۔