اسلام آباد (ملک سعیداعوان ) عام انتخابات 2018 کے دوران ڈی آر آو اور آر او ز کو اخراجات کی مد میں ادا کئے گئے فنڈز کے واوچرز غائب ہونے کا انکشاف ہو اہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبوں میں افسران کو 53کروڑ30لاکھ 25ہزار روپے دیئے گئے تھے ۔ روزنامہ 92 نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے صوبوں میں ریٹرننگ افسران اورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کوعام انتخابات 2018 کے دوران اخراجات کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ۔ کمیشن کی جانب سے سب سے زیادہ پنجاب میں 29کروڑ 18لاکھ 6ہزار ، سندھ کے لئے 11کروڑ 80لاکھ 51ہزار ، خیبرپختونخواہ کے 9کروڑ 5لاکھ31ہزار اور بلوچستان کے آر آوز اور ڈی آر اوز کو 3کروڑ26لاکھ 37ہزار روپے جاری کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ا فسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ جو بھی خرچ کریں اس کا وائوچر بنائیں اور اس کی تفصیلات رکھی جائیں ۔دستاویز کے مطابق آڈیٹر جنرل آفسر کی جانب سے یہ ظاہر کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس متعلقہ آکاونٹس کی ایڈجسٹمنٹ موجود نہیں ۔