لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اکبر بٹ کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ10کی نقدی۔زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ٹائون شپ کے علاقے میں مسلح ڈاکو امین چو دھر ی کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ25ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ، کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فراز اور فیملی سے 2لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیوارات۔ ساندہ کے علاقے سے فیصل حیات اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار نقدی و زیوارات۔سول لائن میں حاجی نواز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55 ہزار۔ گلبرگ سے گن پوائنٹ پر تنویر سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔