پشاور(سٹاف رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور کے کے آغا کیخلاف دائر حکومتی ریفرنس پر پشاور میں وکلاء تنظیموں میں پھوٹ پڑھ گئی، پشاور ہائی کورٹ بار اور انصاف لائرز فورم کے زیراہتمام الگ الگ کنونشن منعقد ہوئے ، پشاور ہائی کورٹ میں منعقدہ وکلاء کنونشن کے دورا ن خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے وکلاء نے جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف دائر ریفرنسز کو فوری طور خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔