لاہور،ملتان،چو نیاں(نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار،تحصیل رپورٹر ) گستا خا نہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے خلاف لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔فرانس کے صدر کے پتلے نذر آتش کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سنی تحریک ٹاؤن شپ کے زیراہتمام فرانس میں شائع ہو نے والے گستا خانہ خاکوں کیخلا ف المد ینہ رو ڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں شہریو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہر ین نے فرانس کے صدر کا پتلا بھی نذرآ تش کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ جمعیت علمائپا کستان کی میزبانی میں مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی مشترکہ ریلی چونگی امرسدھو تا والٹن روڈ دربار چوک تک نکالی گئی ،جس میں مختلف تاجروں تنظیموں کے نمائندگان و کارکنان اور تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملتان میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام چوک نواں شہر سے ملتا ن پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عہدیداروں و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔چونیاں میں بھی گستانہ خاکوں کے خلاف مذہبی، سیاسی، صحافی، سماجی و تاجرتنظیموں کے سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی ، شرکا فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔مختلف مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہو ئے علماء کرام نے کہا کہ حکومت فوری طور پر فرانسیسی منصو عات کے سرکاری بائیکاٹ کا اعلان اور سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے ،حکمران مسلم ممالک کا اجلاس بلوا کر فرانس کو ایک سخت پیغام دیں ۔