لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی یکم مارچ تا 31 مارچ 2020 تک کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 7650 انسپکشنز کی گئیں،1054 خلاف ورزیاں گراں فروشی پر سامنے آئیں،21 لاکھ 29 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 288 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور327 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ47 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا۔