اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)میری لیبون کرکٹ کلب کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔ فیصل جاوید نے ایم ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے ۔