لاہور(نیوز رپورٹر) ایکسائز حکام نے ساڑھے تین ماہ کے عرصہ کے بعد گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ۔پر کشش نمبروں کی نیلامی نہ ہونے پر ایکسائز حکام کو آمدنی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا جس کے بعد ایکسائز انتظامیہ نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد 7جولائی کو ٹاؤن ہال میں نمبروں کی نیلامی کی جائے گئی۔