لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج فنکارآئی پی ایل سیزن 2 میں چوکے چھکے لگانے کو تیار ہیں اور اس حوالے سے اداکارشاہد خان، نسیم وکی ، اکرم اداس،امانت چن، ظفر ارشاد، افروز خان و دیگر فنکار شام کو نیٹ پریکٹس میں مصروف ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انرپاکستان کے پلیٹ فارم سے نومبر میں IPL سیزن 2 کا انعقاد ہونے جارہاہے ۔جس میں12 تھیٹر ز سے 100 سپرسٹارز حصہ لیں گے ۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے تھیٹرز سے مرد فنکارکھلاڑیوں کو لیا جائیگا جبکہ خواتین فنکار ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے گرائونڈ میں موجود ہوں گی۔ یہ کرکٹ میچز دوروز تک جاری رہیں گے جس میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں اور نقدانعام دیا جائیگا ۔