ویانا(ویب ڈیسک) اس وقت دنیا بھر میں پلاسٹک آلودگی ایک نئے خطرے کی وجہ بنی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب سمندری پلاسٹ حساس آبی حیات کے لیے شدید خطرات بنا ہوا ہے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ گائے کے پیٹ میں بعض مائعات پلاسٹک کو سادہ اجزا میں توڑ کر اسے گھلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گائے ، پودوں کے پولی ایسٹر کھانے اور ہضم کرنے کی شہرت رکھتی ہیں اور اسی بنا پر خیال کیا گیا کہ شاید وہ کسی طرح صنعتی پلاسٹک بھی ہضم کرسکتی ہیں۔