پشاور (صباح نیوز)پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہونے کے کیس میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا مختیار کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ٹاؤن کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا کی کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد سیکرٹری آئی ٹی مختیار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ، حادثے کے وقت سیکرٹری آئی ٹی کار خود چلارہے تھے جبکہ جاں بحق بچے کی عمر 6 سال تھی۔