گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک کی معروف فین فیکٹری کے مالکا ن سے لاکھوں روپے کا فراڈ کر نیوالا اشتہاری ملزم تھانہ صدر پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی ملزم ملک الیکٹرو نکس کے مالک ملک فیصل لطیف نے ملک کی معروف فین فیکٹری سے 32لاکھ 40ہزار 8سو 3روپے کے مختلف اوقات میں پنکھے خریدے لیکن خورشید فین کے ڈسٹری بیوٹر سیلز منیجر نوید کو فیکٹری کی جعلی رسیدین تیار کر کے ان کی فوٹو کاپیاں دیتا رہا کہ اس نے رقم ادا کر دی ہے لیکن تحقیق کر نے پر اس کافراڈ سامنے آ گیا جس پر خورشید فین کے سیلز منیجر کی رپورٹ پر تھانہ صدر گجرات نے ملزم کے خلاف جعل سازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا لیکن بار بار لاہور جا نے کے باوجود ملزم اپنی دکان سے غائب ہو جاتا تھا گزشتہ روز تھانہ صدر گجرات کے ایس ایچ او صفدر عطاء نے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم ملک فیصل لطیف کو گرفتار کر لیا۔