لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )گجر پورہ پولیس نے متحرک گینگ گرفتار۔بتا یا گیا ہے کہ گجر پورہ پولیس نے 2 رکنی موٹرسائیکل چور اور وارداتیں کرنے والے ملزمان میں عدیل اعجاز اور علی رضا کوگرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ نقدی،3 تولہ زیورات پسٹل, متعدد گولیاں،2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد۔ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکل،نقدی اور زیورات چھینتے اورفرار ہو جاتے تھے ۔ دریں اثناء انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ کی کارروائی۔گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ملزما ن گرفتار۔گرفتار ملزما ن میں گروہ کا سرغنہ واحد علی اور اس کے 2ساتھی شاہد اور نعمان شامل۔ملزمان نے گجر پورہ میں دوران واردات مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی، 9موبائل فونزاورناجائز اسلحہ برآمد۔انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔ علاوہ زریں انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد کی کارروائی۔ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزما ن گرفتار۔گرفتار ملزما ن میں گینگ کا سرغنہ امیرعلی عرف علی چور اوراس کا ساتھی عامرعظیم گرفتار۔ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فونزاورنقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے ۔گرفتار ملزمان سے 1موبائل فون،نقدیاورناجائز اسلحہ برآمد۔ درین اثناء رائے ونڈ پولیس کی کارروائی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اسلم عرف بچھو اور نوید اور مبین شامل ۔ملزمان کا رائے ونڈ، مانگا منڈی،سندر سمیت شہروں کے دیگر علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی واردات کا انکشاف۔ملزمان کے قبضہ 3 پسٹل سمیت 8 موبائل فونز برآمدملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔