گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گجرات میں متعدد مقدمات میں گرفتار خطرناک اشتہاری یاسر مقابلہ میں ہلاک ہوگیا، ملزم کو چند گھنٹے قبل سرائے عالمگیر کے علاقہ سے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے فرار کروایا تھا ملزم پر 92 نیوز کے رپورٹر مرزا وسیم بیگ کے قتل کا لازام بھی تھا ۔ یاسر سمیت اشتہاری ملزمان کو گزشتہ روز گجرات پولیس نے پبی رکھ سرکار کھاریاں کے علاقہ سے گرفتار کیا تھا تمام ملزمان گجرات میں دہشت کی علامت بنے تھے ان پر مختلف سنگین نوعیت کے 29 مقدمات درج تھے ، رات تقریبا 8 بجے ایس ایچ او میانہ گوندل اور نفری 45 چک کے قریب ناکہ بندی پر تھے ، 2 موٹرسائیکل سوار آئے ، روکا تو انہوں نے موٹر سائیکل بھگا دئیے ، پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، ملزمان بانس کے کھیت میں گھس گئے اور فائرنگ کرتے رہے ، پولیس نے گھیرا ڈال لیا، باقی ملزمان اندھیرے میں فرار ہوگئے ، پانچواں زخمی حالت میں کھیت میں ملا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، اس کے پاس سے کلاشنکوف بھی ملی، ایمبولینس کو بلایا تو اس دوران یاسر مر چکا تھا، قبل ازیں چاروں کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا، پہاڑ گینگ کے یاسر، گوشی گینگ کے نبیل، موٹو گینگ کے ثقلین اور قمر عباس کو حراست میں لیا گیا تھا، یہ گوجرانوالہ ڈویژن میں دہشتگردی، عصمت دری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ، تھانہ سرائے عالمگیر میں کوہار کے رہائشی یاسر کیخلاف 8 مقدمات تھے ، نبیل پر 4، ثقلین پر ایک مقدمہ تھا، تھانہ گلیانہ میں قمر عباس کیخلاف ایک مقدمہ درج تھا۔