گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثوبان ظہیر بٹ اور نائب صدر خرم بھٹی نے گجرات چیمبر سب آفس منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر میر صلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ منڈی بہاؤالدین چیمبر کی سپریم کونسل کے ممبران اور سابق نائب صدر دیوان افتخار، حنیف گجر، میاں آصف بشیر، ایگزیکٹو ممبر محمد اعظم نے صدر ثوبان ظہیر بٹ، نائب صدر خرم بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری رخسار احمد عسکری نے انہیں منڈی بہاؤالدین کے بارے میں بریفنگ دی۔ ثوبان ظہیر بٹ نے کہا کہ گجرات چیمبر ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاؤالدین کی بزنس کمیونٹی اور تاجروں کا ادارہ ہے اور اسے ہم نے مل کر مضبوط کرنا ہے ۔