لاہور (پ ر ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ بھارت اور گجرات کا قسائی وادی کشمیر سے فوری کرفیو اٹھائے ،مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی اور ظلم تشد د کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان پر قدم اٹھانے پر مجبورہو گا، مسئلہ کشمیر پرحکومت پاکستان تمام قانونی راستے اختیار کرے گی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی اور کشمیریوں کی نسل کشی کے معاملہ کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔