کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)فنی خرابی کے باعث گدو اور اوچ پاور پلانٹ سے آنے والی بجلی کی مین لائن ٹریپ کرنے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ۔ واپڈا نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے رات گئے بجلی کی سپلائی بحال کردی ہے ۔