لاہور، سرگودھا( سپیشل رپورٹر،وقائع نگار ،نمائندگان) مختلف واقعات میں حوا کی مزید 6بیٹیاں درندگی کا نشانہ بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ مڈھ رانجھا کے موضع گھلا پور 4مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ڈی پی او فیصل گلزار متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے جلد انصاف کی یقین دہانی کرادی ۔ گھلا پور کی خاتون فیملی کے ہمراہ ڈیرے پر سوئی ہوئی تھی کہ 4 ڈاکو گھس آئے اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا۔گھر کے سربراہ رضاحسنین کے دونوں ہاتھ بند دیئے ۔ 2 گھنٹے تک خاوند اور بچوں کے سامنے خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور20 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی لوٹ لئے ۔ واقعہ کی اطلاع دینے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا جائے وقوعہ پر 4 گھنٹے لیٹ پہنچا ۔ لاہور کے علاقے لاری اڈا کے علاقے گریٹر اقبال پارک میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ملزم ورغلا کر لڑکی کو گریٹر اقبال پارک لایا اور زیادتی کی، زیادتی کے بعد ملزم لڑکی کو لے کر لاری اڈا پناہ گاہ آیا،شک پر انتظامیہ نے لڑکی سے پوچھا تو لڑکی نے سچ بتا دیا۔ملزم بلال لڑکی کامحلہ دارہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نرسری ساٹ کے رہائشی سرکاری ملازم کی بیوی گھر میں موجود تھی کہ اس کی سہیلی سمیرا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آئی اور اسے نشہ آور اشیا کھلا دی جس سے وہ بے ہوش ہوگئی جس کے بعد ملزمہ کے ساتھیوں نے اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ گوجرہ جھنگ روڈ کی تیرہ سا لہ لڑکی گھر سے باہر گئی چک نمبر 303 ج ب کے ثا قب اور حسن وغیرہ مبینہ طور پر اغوا کرکے قریبی شو روم میں لے گئے اور مبینہ زیا دتی کا نشا نہ بنایا،بر ہنہ تصاویر بنا ئیں ۔ کچھ دیر بعد نیم بے ہو شی کی حا لت میں محلہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ۔لڑکی کے بھائی نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملزما ن کے سا تھ ہے ۔ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزما ن کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ ساہوکا کے نواحی علاقے جنگا جوئیہ کے رہائشی غریب محنت کش انور کی بیٹی کو اوباش نوجوان عابد نے زبر دستی گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔کوٹلہ مغلاں میں میٹرک کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔۔ منڈی صادق گنج کے نواحی گائوں موضع چوڑی والا میں اوباش نوجوان علی رضا کی دس سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ پاکپتن کے نواحی گائوں 71/EBمیں محمد رمضان کی 7 سالہ بیٹی اپنی خالہ ثمرین بی بی کے گھر دودھ دینے کے لئے گئی کہ مہمان آئے اوباش کاشف عرف کاشی گجر نے گھر میں اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اہل دیہہ کے اکٹھے ہونے پر اوباش نوجوان پکڑاگیا ۔