لاہور (سپیشل رپورٹر )لاہور پولیس نے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ۔ حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ با اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا گیا۔