لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہاہے کہ ٹی وی اور فلموں کے ساتھ سٹیج پر بھی کام کرنے کی خواہش رہی مگربدقسمتی سے مجھے جاندارسکرپٹ کی پیشکش نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ حقیقی فنکارفلم ، ٹی وی، سٹیج،ریڈیو ہر جگہ کام کر سکتاہے اور اسے اس میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔ میری آج بھی خواہش ہے کہ میں سٹیج پر کام کروں لیکن میر ے لئے کردارمیری شخصیت کے مطابق ہونا چاہیے ۔