لاہور (سپیشل رپورٹر ) گجر پورہ گھر کی چھت پر کرنٹ آجانے کے باعث 12 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا ،بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقے میں چھت میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچہ سبحان دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق سبحان چھت پر ہائی وولٹیج کی تاروں میں کرنٹ آنے کے باعث ہلاک ہوا،ورثا کا کہنا ہے کہ لیسکو میں کئی مرتبہ شکایات کی مگر چھت سے تاروں کو نہیں ہٹایا گیا ۔