لاہو(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کی مذمت اور اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سے بھاگے ترجمانوں کے جھوٹ بولنے سے پنجاب حکومت کی مجرمانہ نالائقی اور بے حسی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف اور ہمدردی کی ضرورت ہے نالائق حکمرانوں کی جانب سے بنائی گئی غیر ضروری ٹائیگر فورس کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ، پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن نالائق ترجمان جگت بازی میں مصروف ہیں۔شہباز شریف کے ہر ضلع اور تحصیل میں بنائے ہسپتال آج کورونا کے خلاف جنگ کے مورچے بن چکے ہیں۔