چنئی (اسپورٹس ڈیسک) جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں 227 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، مہمان سائیڈ کو 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری کرنے والے کپتان جو روٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بھارت نے جیت کیلئے 420 رنز کے ہدف میں پانچویں دن کا کھیل 39/1 کے اسکور کے ساتھ شروع کیا۔ کپتان ویرات کوہلی نے 9 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنانے کے بعد اسٹوکس کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ۔جیک لیچ نے 76 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز اینڈرسن نے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست ہوگیا ہے تاہم اسے فائنل کھیلنے کیلئے سیریز میں 3-1، 3-0 یا 4-0 سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔