لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھا۔مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے 1468مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 67,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،76افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے اور مجموعی طور پر103افراد کو گرفتار کروایا گیا۔42 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔