لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 317 مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے اور 29 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 41 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 08 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 08 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں ۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے پیرا گون سوسائٹی میں واقع سٹوروں کا دورہ کیا۔ فریش لی سٹور کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرمانہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کیا گیا۔