لاہور(اپنے رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 215 مقامات کو چیک کیا اور52 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور61 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 19 ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ہے اور21 افراد کو حراست میں لے لیا اور7 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ڈی سی لاہور نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے ۔