لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 170 مارکیٹس اور 1510 دکانوں کو چیک کیا گیا۔ مہنگائی پر لاہور میں پونے دو لاکھ روپے سمیت کل 5لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے ۔ شیخوپورہ 38 ہزار، ننکانہ 1لاکھ 38 ہزار اور قصور 78 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ اسی طرح پوری لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری پر 46 مقدمات درج کر کے 38 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔ لاہور میں 25، قصور 8، ننکانہ12 اور شیخوپورہ میں ایک ایف آئی آرز درج کی گئی جبکہ ذخیرہ ا ندوزی، ملاوٹ کے خلاف 238کاروائیاں کی گئیں۔