لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی لاہور کی ہدایت کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر 22افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور24افراد کو حراست میں لے لیااور01دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیا جبکہ 50000روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی نے کاچھا سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہو ں نے آلو کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا۔