لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گرفتاریاں ان کو انتقام لگتا ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ،ایل این جی کیس کا معاملہ آج کا نہیں ہے یہ بہت پرانا ہے بجائے رونے دھونے کے یہ لوگ عدالتوں میں جاکر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔اگر قانون کی عمل داری ہے تو ہمارے اپنے لوگ بھی پکڑے گئے ہیں ، پہلی بارہواہے کہ ایک سٹنگ وزیرکو گرفتارکیا گیا، رانا مشہود کی توویڈیو آگئی تھی لیکن کسی نے اس سے نہیں پوچھا ، میں تو کہتا ہوں کہ جس نے کرپشن کی ہے چاہئے وہ کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو پکڑا جائے ۔ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جس قدر ادارے آج مفلوج ہوئے ہیں اتنے کبھی نہیں تھے ۔وزیر داخلہ کو شاید میرے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ۔میری اطلاع تھی کہ شاہد خاقان عباسی کو آج گرفتار کیا جائے گا لیکن اب احتساب سے انتقام کی بو آرہی ہے احتساب ضرور کریں لیکن بلا امتیاز کریں۔میں ثابت کرتا ہوں کہ احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائی ہورہی ہے ۔اگرثابت نہ کرسکوں میں مجھے مینارپاکستان پر پھانسی چڑھادیں۔ تجزیہ کار حفیظ اﷲ نیازی نے کہا کہ میں تو یہ دیکھتا ہوں کہ گرفتاریوں کا سلسلہ تابڑ توڑ رہے گا خواجہ آصف ، احسن اقبال سمیت سارے لوگ اندرجائیں گے ۔کیونکہ یہ وقت اندر جانے کا ہے ، ایک سیٹی بجنی ہے اورعمران خان اکیلے رہ جائیں گے ۔ میں ذاتی طورپر سمجھتاہوں کہ سیاست میں خاقان عباسی جتناقابل اورایماندارشخص نہیں ، اس وقت جوہماری قیادت کررہے ہیں وہ جھوٹ اور مکاری کے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ یہ حکمران بھارت کو راہداری دے رہے ہیں انہیں شرم نہیں آتی انہوں نے حافظ سعید کو گرفتار کرلیاہے ، جو اس ملک کے ساتھ ہونے والااس میں نوازشریف کا قصورنہیں ہوگا۔ تجزیہ کار عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں سٹیٹ سطح پر کرپشن ہوئی ہے یہ تو مقدس مقامات پر جاکر ججوں سے ڈیل کرتے ہیں، عمران اسوقت ملک کو بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں اورسیاسی پیوریفیکشن ہورہی ہے ۔