مظفرگڑھ (فاروق شیخ سے ) گرفتاری کے خوف سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی مظفرگڑھ سے روپوش ہوگئے ہیں۔ نامعلوم مقام سے جمشید دستی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام عائد کردیا اورکہاکہ حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے میرے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظفرگڑھ پولیس کئی روز سے مجھے گرفتار کرنے کے لئے رشتہ داروں اور کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے ۔میری گرفتاری کے لئے پولیس نے لاقانونیت کی انتہا کردی ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔