اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوسرے روز بھی جاری رہی ، 2 دن میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 4 لاکھ8 ہزارسے تجاوز کر گئی۔ معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرزعثمان ڈار کے مطابق جمعہ کو 4 لاکھ 8 ہزار سے زائد نوجوانوں نے خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹر کروا لیا،ملک بھر سے 9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئیں۔